(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے وزیر دفا ع نے عالمی عدالت کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نام نہاد عدالت کی کوئی پرواہ نہیں ، فلسطینیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
اسرائیل کے وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے عالمی فوجداری عدالت کے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے اعلان کو ہوا میں اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف سام دشمن کا عناصرکا آلہ کار ہے، ہمیں سام دشمن عناصر کے آلہ کار نام نہاد عدالت کی کوئی پرواہ نہیں۔
اپنی سرزمین کے حصول اور قابض ریاست کے تلسط سے آزادی کی جدوجہد کو دہشتگردی قراردیتے ہوئے صیہونی وزیر دفاع کہنا تھا کہ ہم فلسطینیوں کے خلاف اس وقت تک کارروائی جاری رکھیں گے جب تک دہشت گردی ختم نہیں ہوتی۔
اسرائیلی وزیر نے فلسطینی شہریوں پربمباری کرنے والے طیاروں کے پائلیٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی فوجداری عدالت اسرائیل کا گھیرا ؤ کرنا چاہتی ہے جس کو ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔