(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ذرائع ابلاغ نے فلسطینیوں کی آتشگیر پتنگوں اور غباروں سے ہونے والے نقصانات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ سے بھیجے جانے والے آتشگیر غباروں اور پتنگوں سے اسرائیل کو لاکھو ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔
صیہونی ریاست کے عبرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق آج صبح مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ سے بھیجے گئے آتشگیر غباروں اور پتنگوں سے اسرائیل کے علاقے اریز بارڈر کے قریب زرعی زمین پر آگ بھڑک اٹھی جس سے فصل تباہ ہوگئی ۔
واضح رہے کہ جولائی 2018 میں اسرائیلی سرکاری ریڈیو کی جانب سےجاری ایک رپورٹ میں اعتراف کیا گیا تھا کہ فلسطینیوں کی آتشگیر پتنگوں اور غباروں سے صیہونی بستیوں میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں اب تک ڈھائی ملین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ تین ماہ کے دوران غزہ سے ارسال کی جانے والی آتشگیر پتنگوں اور غباروں نے صیہونیوں کی پانچ سو سے زائد ایکڑ زرعی اراضی کو بھی جلا کر راکھ کر دیا۔