(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں وزارت داخلہ اور قومی سلامتی کے سکریٹری کا کہنا ہے کہ غزہ عالمی وباء کورونا وائرس کی صورتحال اب بھی” سنگین ہے دنیا بھر میں اس بیماری کا گراف بڑھتا جارہا ہے۔
غزہ میں وزارت داخلہ اور قومی سلامتی کے سکریٹری میجر جنرل توفیق ابو نعیم کا کہنا ہے کہ غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ ‘رفح’ کو جلد ہی فلسطینی پناہ گزینوں کی مصر سے واپسی کے لیے کھولا جائے گا۔
ابو نعیم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ پر مسلط کی گئی اقتصادی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ میں صحت کا بحران شدید تر ہوگیا ہےاسرائیلی پابندیوں کے نتیجے میں شہریوں میں غم وغصہ کسی بھی وقت آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔
ابو نعیم نے کہا کہ کورونا کی وبا کے فلسطینی شہریوں کی زندگیوں پرمرتب ہونے والے اثرات برسوں تک رہیں گےاسرائیلی ریاست کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے نتیجے میں غزہ میں صحت کےحکام کو مشکلات درپیش ہیں۔