(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) گزشتہ ایک مارہ کے دوران مسجدا قصیٰ کے خطیب ، صحافی ، سماجی کارکنان سمیت 14 فلسطینیوں کو مسجداقصیٰ سے بے دخل کیا گیا ہے۔
قابض صہیونی ریاست کی طرف سے بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندیوں کا اشتعال انگیز سلسلہ بدستور جاری ہے، گذشتہ روز اسرائیلی حکام نے سابق اسیر احمد ابو غزالہ کی اہلیہ کو القدس میں غیر قانونی قیام کے الزام میں القدس سے بے دخل کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سرائیلی فوج نے ابو غزالہ کی اہلیہ کو گذشتہ منگل کو اچانک اس کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا تھا، صہیونی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ احمد ابو غزالہ کی اہلیہ مغربی کنارے کی رہائشی ہیں ان کے پاس القدس میں قیام کا آئینی اور قانونی جواز نہیں ۔
ابو غزالہ کا کہنا تھا کہ اس کی اہلیہ تین سال سے القدس میں اس کے ساتھ رہی رہی ہیں اس سے قبل بھی اسے 13 ماہ کے لیے القدس سے بے دخل کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دروان صہیونی حکا م نے مسجد اقصیٰ کے خطیب اور معروف عالم دین الشیخ عکرمہ صبری ، مسجد اقصیٰ کے محافظ فادی الیان ، صحافی شیفہ ابو غالیہ سمیت دیگر 14 اہم شخصیات کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیا ہے ۔