• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینیوں کی مسجد ابراہیمی میں داخلے پر پابندی عائد

بدھ 27-05-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطینیوں کی مسجد ابراہیمی میں داخلے پر پابندی عائد
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کی جانب سے گزشتہ منگل کے روز نماز فجر کے وقت فلسطینیوں کو مسجد ابراہیمی میں نماز کے لیے داخلے کی اجازت دی گئی تھی تاہم  نماز ظہر میں فلسطینیوں کی مسجد میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

مقامی ذرائع کے  مطابق صیہونی فوج کی جانب سے ایک بار پھر فلسطینی نمازیوں کے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کی تاریخی مسجد ابراہیمی میں داخلے پرپابندی عاید کردی ہے، صیہونی  فوج نے مسجد ابراہیمی کے باہر الیکٹرانک گیٹ نصب کرنے کے ساتھ ساتھ مسجد کو ملانے والے تمام راستے بند کردیے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے مسجد ابراہیمی میں 50 سے زاید نمازیوں کے داخلے پرپابندی عاید کردی اور مسجد کے باہر جمع نمازیوں کو زبردستی وہاں سے پیچھے دھکیل دیا۔

مسجد ابراہیمی کے ڈائریکٹر حفظی ابو اسنینہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا منصوبہ تیارکیا ہے، اسرائیلی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے تحت فلسطینی نمازیوں کو مسجد ابراہیمی میں داخلے سے روک رہی ہے۔ اسرائیلی پابندیاں فلسطینیوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

Tags: الخلیلصیہونی حکاممسجد ابراہیمیمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.