(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکی سینیٹر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اسرائیل ذمہ دار ہے ، دوردراز کے ممالک کو ویکسین بھیجنے سے پہلے اپنے مقبوضہ علاقوں میں بھیجنا چاہئے جہاں بڑی تعداد میں لوگ منتظرہیں۔
نیویارک ٹائمز میں صیہونی ریاست کی جانب سے شائع ہونے والی خبر جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل اپنے بعض دور دراز کے اتحادی ممالک کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کرے گا پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اسرائیل کو پہلے مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کرنا چاہئے ۔
انھوں نے کہا کہ قابض صیہونی حکومت نے جمہوریہ چیک اور ہونڈوراس سمیت غیر ملکی اتحادیوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی خوراکیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جبکہ فلسطین پر اپنے زیر قبضہ علاقوں میں صرف پانچ ہزار خوراکوں کا اعلان کیا ہے جو ابھی تک فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے اس اقدام سے فلسطینیوں میں غصہ اور اشتعال ہے جو فطری ہے
واضح رہے کہ گذشتہ 15 سالوں سے اسرائیل کے غیر قانونی محاصرے کاشکار مقبوضہ فلسطین کا شہر غزہ ابھی تک کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین سے محروم ہے جس کے لئے صیہونی ریاست کو بین القوامی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔