(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملوں کے ردعمل میں فلسطینی نوجوانوں کے پتھراؤ سے ایک غیر قانونی صیہونی آبادکار عورت شدید زخمی ہوگئی۔
صیہونی ذرائع ابلاغ کےمطابق گزشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے علاقے "دیر نظام "میں فلسطینی شہریوں پر صیہونی آبادکاروں کے مسلح گروہوں کے حملوں کے رد عمل میں فلسطینی نوجوانوں نے بھی جوابی حملہ کیا جس کے نتیجے میں حلمیش صیہونی کالونی کی رہائشی ‘نفیہ زوف’ نامی خاتون سر میں پتھر لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگئی ۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زخمی خاتون کو مغربی رام اللہ کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی خاتون کے زخمی ہونے کے بعد صیہونی فوج نے دیر نظام میں بڑے پیمانے پر تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے اس دوران فلسطینی شہریوں کو سرے عام تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ درجنوں شہریوں کو تفتیش کیلئے حراست میں لیا جاچکا ہے ۔
