(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی مزاحمت کاروں نے محصور شہر غزہ کی شمالی فضائی حدود میں داخل ہونے والا جدید ترین اسرائیلی فوجی ڈرون مار گرایا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوجی ڈرون طیارے نے گزشتہ 13 سالوں سے اسرائیلی غیر قانونی محاصرے کا شکار فلسطینی شہر غزہ کے شمالی میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر فلسطینی مزاحمت کاروں نے فائرنگ کرکے اسرائیلی کا جدید ترین فوجی ڈرون طیارا مار گرایا ہے ۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے غزہ کے جنگجوؤں کی جانب سے اسرائیلی جدیدترین فوجی ڈرون طیارے کو مار گرانے کی تصدیق کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ٖغزہ میں مزاحمت کاروں کی کارروائیاں اسرائیل کیلئے درد سر بن گئیں ہییں ۔
مزاحمتی ذرائع نے کہا کہ ڈرون کو تصاویر اتارنے کے لیے استعمال کیا جارہا تھا جس کو بروقت نشانہ بنایا اور مار گرایا گیا ۔
واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمت کار اس سے پہلے کئی مرتبہ اسرائیلی ڈرون کو گرا چکے ہیں یا انہیں ضبط کر چکے ہیں