• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، لاہور میں یوم الارض فلسطین پر شجر کاری

پیر 29-03-2021
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، لاہور میں یوم الارض فلسطین پر شجر کاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور انجمن طلبہ اسلام کے زیر اہتمام لاہور میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تیس مارچ یوم الارض فلسطین  کی مناسبت سے منایا گیا،  اس موقع پر انجمن طلباء اسلام اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے لاہور میں شجر کاری کا پروگرام منعقد کیا جس میں شہریوں نےفلسطین کاز کی حمایت اور فلسطینیوں کے بین الاقوامی دن “یوم الارض فلسطین” کی مناسبت سے شجر کاری کا اہتمام کیا۔ شجر کاری کی تقریب میں شہر کے معروف سیاسی و مذہبی عہدیداروں سمیت سول سوسائٹی اور طلباء نے شرکت کی۔

میڈیا بریفنگ کے دوران انجمن طلبہ اسلام کے صدر اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان لاہور کے ترجمان عثمان محی الدین کا کہنا تھا کہ ہر سال دنیا بھر میں تیس مارچ کو یوم الارض فلسطین منایا جاتا ہے اور فلسطینیوں کے حق واپسی کی حمایت میں آواز بلند کی جاتی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور یہ فلسطینی عربوں کا بنیادی حق ہے کہ وہ اپنی زمینوں اور وطن میں واپس آئیں کہ جن کو ماضی میں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل نے جبری طور پر جلا وطن کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام اور بالخصوص طلباء برادری و نوجوان فلسطین کاز کی حمایت کرتے ہیں اور تحریک آزادی فلسطین کی جدوجہد میں ہر اوّل دستہ کا کردار ادا کرتے رہیں گے،  انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کاز کی حمایت کی بانی پاکستان کی پالیسی کا تسلسل ہی نظریہ پاکستان کی بقاء کا ضامن بھی ہے۔

 اس موقع پر شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کاز کی حمایت اور غاصب و جعلی ریاست اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔

یوم ارض فلسطین کی تقریب میں انجمن طلبہ اسلام کے عثمان محی الدین نورانی، حافظ ابوبکر، صاحبزادہ ایوب آزاد،عبد روف اور دیگر عہدران نے شرکت کی۔

Tags: اسرائیلبانی پاکستانشجر کاریعثمان محی الدینفلسطین فاؤنڈیشنقابض صیہونی ریاستیوم الارض فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.