(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فرانس نے سنہ 1967ء کی چھ روزہ عرب ۔ اسرائیل جنگ کے بعد اس وقت کے فرانسیسی آرمی چیف نے اسرائیل سے اسلحہ کی خریداری پرپابندی عاید کی تھی۔
اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’معاریو’ نے انکشاف کیا ہے کہ فرانس نے صیہونی ریاست سے ‘ربوٹیم ‘ نامی اسرائیلی دفاعی کمپنی کے تیار کردہ 8 فوجی ربوٹ گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ربوٹ گاڑیاں 8سو ٹن وزن، فوجی، زخمیوں ، گولہ بارود اور فوجی سازوسامان لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
اخبار کے مطابق فرانس نے حال ہی میں اسرائیل سے ربوت گاڑیاں اس وقت خریدنے کا فیصلہ کیا تھا جب افریقا میں فرانس کے 13 فوجی ہلا اور دو ہیلی کاپٹر تباہ ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ 1967ء کی چھ روزہ عرب ۔ اسرائیل جنگ کے بعد سے فرانسیسی آرمی چیف جنرل شارل ڈیگال نے اسرائیل سے اسلحہ کی خریداری پرپابندی عاید کردی تھی جو اب تک برقرار رتھی ۔