(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، جس کے پیش نظر دوبارہ سخت اقدامات پر نظر ثانی کی جارہی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری یومیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں عالمی کورونا وائرس نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد کی جان لے لی جبکہ 275 نئے مریضوں میں مہلک وائرس کی تصدیق کی گئی ہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2،237 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 275 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 495 مریض کورونا سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہوئے ہیں ۔