(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سنیئر رہنما یییٰ السنوار سنہ 2025 تک کیلئے ایک بار پھر محصور شہر غزہ کے صدر منتخب ہوگئے، یییٰ السنوار سنہ 2017 سے غزہ میں جماعت کے صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی اور مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے ترجمان حازم قاسم کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں 18 فروری سے جاری جماعتی انتخابات میں یییٰ السنوار کو 2021 سے 2025 کیلئے ایک بار پھر جماعت کا صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔
حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے یییٰ السنوارکو دوبارہ غزہ میں جماعت کے صدر کے عہدے پر کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دی ہے۔
واضح رہے کہ 2017 سے قبل جماعت کے موجودہ سیاسی شعبے کے سربراہ اسمائیل ھنیہ اس عہدے پر فائز تھے۔