غز ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ
قابض اسرائیل کی ظالم افواج نے اتوار کی شام فلسطینی نرس تسنیم الہمص جو ڈاکٹر مروان الہمص کی صاحبزادی ہیں کو تقریباً دو ماہ کی جبری اسیری کے بعد رہا کر دیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق نرس تسنیم مروان الہمص کو خان یونس کے جنوبی علاقے سے چھے ہفتے قبل اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ اپنے معمول کے کام میں مصروف تھیں۔
ذرائع نے بتایا کہ رہائی کے فوراً بعد ہی نرس تسنیم الہمص کے جسم پر صہیونی تشدد اور اذیت کے واضح نشانات دکھائی دے رہے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسے غزہ میں جامعہ الاقصی کے اطراف سے اغوا کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 2 اکتوبر سنہ2025ء بہ روز جمعرات صبح 9 بج کر 10 منٹ پر قابض اسرائیل کی فوج نے خان یونس کے مواصی علاقے، ارضِ طیبہ میں قائم فلسطینی وزارتِ صحت کے ایک طبی مرکز پر جبراً دھاوا بولا تھا۔ اسی دوران نرس تسنیم الہمص کو زبردستی اٹھا کر نامعلوم مقام پر لے جایا گیا تھا۔
اس سے قبل غزہ میں قابض اسرائیلی فوج نے معروف فلسطینی ڈاکٹر نسیم الہمص کے والد ڈاکٹر مروان الہمص کو بھی اغوا کرلیا تھا۔ وہ ابھی تک صہیونی دشمن کی قید میں ہیں۔