• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 11 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری میں 9 بچوں سمیت 20 شہید

منگل 11-05-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری میں 9 بچوں سمیت 20 شہید
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہوگئی۔

گذشتہ روز قابض صیہونی ریاست کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر وحشیانہ بمباری کی گئی ، اسرائیلی جنگی جہازوں اور ٹینکوں نے غزہ میں رہائشی علاقوں سمتی متعدد مقامات پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 افراد شہید ہوگئے ، شہید ہونے والوں میں 9 بچوں اور مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر کمانڈر سمیت 20 افراد شہید ہوئے ۔

صیہونی حکام کا دعویٰ ہےغزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ  داغے گئے جس کے بعد ہونے والے دھماکوں کے باعث سائرن بجنے سے اسرائیلی پارلیمنٹ کی عمارت خالی کروالی گئی تاہم راکٹ حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی حملوں میں حماس کے سینئر کمانڈر محمد عبداللہ فياض بھی شامل ہیں۔، دوسری جانب صیہونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہوکا کہنا ہے کہ حماس نے ریڈ لائن پار کی ہے اور حالیہ تنازع کئی روز تک جاری رہ سکتاہے۔ انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ  اسرائیل بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دےگا اور حملہ کرنے والوں کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

اسرائیلی بمباری کے بعد غزہ کے تمام اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق غزہ کی پٹی میں بیت حانون کے مقام پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں زیادہ جانی نقصان ہوا ہے۔

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’یہ ایک پیغام ہے اور دشمن کو اس کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے۔‘‘ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مجاھدین دشمن کی ہرطرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

Tags: اسرائیلحماسصیہونی بمباریغزہمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.