(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وحشیانہ حملے جنگ بندی معاہدے کے باوجود جاری ہیں، جن کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 فلسطینی شہید ہو گئےجبکہ اسپتالوں میں دوائیوں اور طبی سہولیات کی شدید قلت ہے۔
دوسری جانب، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے "رائٹرز” نے اطلاع دی ہے کہ اب تک تقریباً 3500 فلسطینی غزہ سے مصر کی جانب ہجرت کر چکے ہیں۔ رفح کراسنگ کے راستے نقل مکانی کرنے والے افراد میں زیادہ تر زخمی، بیمار اور غیر ملکی پاسپورٹ رکھنے والے افراد شامل ہیں۔
غزہ میں انسانی بحران سنگین تر ہوتا جا رہا ہے، جبکہ عالمی برادری کی خاموشی اور غیر مؤثر اقدامات فلسطینی عوام کے مصائب میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔