• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 10 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر جارحیت ایک ہفتے میں بند کرنے کیلئے ٹرمپ کا نیتن یاہو پر دباؤ

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے قیدیوں کے اہل خانہ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران امریکی انتظامیہ کے اس عزم کا اعادہ کیا

جمعرات 10-04-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر جارحیت ایک ہفتے میں بند کرنے کیلئے ٹرمپ کا نیتن یاہو پر دباؤ
0
SHARES
1
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین سے شائع ہونے والے عبرانی اخبار یدیعوت آحَرونوت نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر غزہ پر جاری جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے کے لئے دباؤں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اخبار کے مطابق امریکی حکام نے گزشتہ دنوں تل ابیب میں اپنے اسرائیلی ہم منصبوں کو بتایا کہ صدر ٹرمپ اب صبر کھو رہے ہیں۔ انہوں نے نیتن یاہو کو فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے کچھ اضافی وقت دیا ہے، لیکن یہ مدت دو سے تین ہفتوں سے زیادہ نہیں ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ غزہ پر جنگ کو فوری طور پر ختم کرنا چاہتی ہے۔

اخبار کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے قیدیوں کے اہل خانہ کو بتایا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ پس پردہ ایک نیا قیدیوں کا تبادلہ طے کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جو غزہ پر جارحیت کے خاتمے کے ساتھ مشروط ہوگا۔ یہ منصوبہ مشرق وسطیٰ کے لیے ایک وسیع امریکی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد آخرکار غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے قیدیوں کے اہل خانہ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران امریکی انتظامیہ کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ غزہ میں قید تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنائے گی۔

دوسری جانب، غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی حکومت میں قیدیوں اور لاپتہ افراد کے امور کے رابطہ کار گال ہیرش نے اسرائیل ہیوم اخبار کو بتایا کہ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مذاکرات انتہائی خفیہ انداز میں جاری ہیں، اور واشنگٹن اور ثالث ممالک کے ساتھ مسلسل رابطہ قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا: "اگرچہ قیدیوں کی واپسی کی کوششوں میں بظاہر کوئی پیش رفت نظر نہیں آتی، لیکن ثالثوں کے ساتھ کام جاری ہے اور پس پردہ کئی پیش رفتیں ہو رہی ہیں۔”

ہیرش نے دعویٰ کیا کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کا عسکری، سیاسی اور لاجسٹک دباؤ تحریک حماس پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

18 مارچ سے غزہ پر جاری صیہونی جارحیت کے بعد سے اب تک غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی افواج نے نئی خونریز کارروائیاں کی ہیں، جن میں 1449 فلسطینی شہید اور 3647 زخمی ہوئے ہیں، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے، جیسا کہ غزہ کی وزارت صحت نے رپورٹ کیا ہے۔

امریکی حمایت یافتہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں اجتماعی نسل کشی کے جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے، جن میں اب تک 166,000 سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ 11,000 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، یہ تمام اعداد و شمار فلسطینی حکام کی سرکاری رپورٹوں پر مبنی ہیں۔

Tags: اسرائیلیٹرمپصیہونیغزہفلسطینینیتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.