• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 20 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ و خانیونس میں اسرائیلی بربریت، عالمی ردعمل کی ضرورت: حماس

حماس نے غزہ سٹی اور خانیونس میں جاری اسرائیلی قتل عام کو تازہ جنگی جرم قرار دیا۔

جمعرات 20-11-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
غزہ و خانیونس میں اسرائیلی بربریت، عالمی ردعمل کی ضرورت: حماس
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے بدھ اور جمعرات کی شب امریکہ سمیت غزہ میں سیز فائر معاہدے کے ضامن ثالث ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض اسرائیل کی جارحیت روکنے کے لیے فوری طور پر مداخلت کریں۔ حماس نے خبردار کیا کہ ان مسلسل خلاف ورزیوں سے حالات ایک بار پھر شدید دھماکے کے دہانے پر پہنچ رہے ہیں۔

حماس نے اپنے جاری کردہ بیان میں غزہ شہر اور خانیونس میں قابض اسرائیلی بمباری کی نئی لہر کی شدید ترین مذمت کی جس میں اٹھائیس فلسطینی شہری شہید ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں اور درجنوں زخمی ہوئے۔

حماس نے واضح کیا کہ یہ نئی جارحیت دراصل قابض اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی دوبارہ شروع کرنے کی خطرناک کوشش ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ قابض اسرائیل اپنی جارحیت کو چھپانے کیلئے مسلسل من گھڑت کہانیاں گھڑ رہا ہے اور اس کے جھوٹے دعوے کہ اس کی فوج پر حملہ ہوا کسی صورت قبول نہیں کیے جا سکتے۔

حماس نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ تراشے گئے بہانے کسی کو دھوکہ نہیں دے سکتے اور نہ ہی یہ حقیقت بدل سکتے ہیں کہ قابض اسرائیل سیز فائر کے بعد تیزی سے بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔

حماس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سیز فائر معاہدے کے آغاز کے بعد سے اب تک تین سو سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں جب کہ گھروں کی مسماری، فضائی حملے اور رفح کراسنگ کی بندش مسلسل جاری ہے۔ تحریک نے اسے امریکہ اور علاقائی ضامن ممالک کے لیے کھلا چیلنج قرار دیا۔

حماس نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ اپنے اعلانات پر عمل کرے اور قابض اسرائیل کو معاہدے کا پابند بنانے کیلئے فوری اور حقیقی دباؤ ڈالے۔ اسی طرح مصر قطر اور ترکیہ سے بھی اپنی ضمانتی ذمہ داریاں پوری کرنے اور جارحیت کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کی اپیل کی۔

ادھر غزہ میں سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل نے بتایا کہ بدھ کے حملوں میں شہداء کی تعداد بڑھ کر اٹھائیس ہو گئی ہے جن میں دس بچے اور سات خواتین شامل ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ ان حملوں کا زیادہ تر نشانہ خانیونس اور غزہ کے مشرقی علاقے الزيتون رہے۔

سرکاری میڈیا آفس نے بھی اپنے اعداد میں بتایا کہ سیز فائر کے لاگو ہونے کے بعد اب تک قابض اسرائیل تین سو ترانوے خلاف ورزیاں کر چکا ہے جن میں دو سو اناسی فلسطینی شہید اور چھ سو باون سے زائد زخمی ہوئے۔

ان خلاف ورزیوں میں ایک سو تیرہ بار براہ راست فائرنگ، سترہ بار شہری و زرعی علاقوں میں زمینی دراندازی، ایک سو چوہتر زمینی فضائی اور توپ خانے کے حملے اور پچاسی بار گھروں اور شہری عمارتوں کو دھماکوں سے اڑانا شامل ہے۔

میدانی صورتحال کے اس سنگین بگاڑ کے ساتھ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ان مسلسل خلاف ورزیوں سے نہ صرف غزہ میں جاری نازک امن عمل کو کاری ضرب پہنچ سکتی ہے بلکہ سفارتی کوششیں بھی مکمل طور پر ناکام ہو سکتی ہیں۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.