(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں کورونا سے متاثر تین مزید افراد کی تصدیق کے بعد محصور شہر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 58 ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بیرن ملک سے غزہ آنے والوں میں سے احتیاطی تدابیر کے تحت قرنطینہ مرکز منتقل کیے گئے مزید تین افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد غزہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے جبکہ مارچ 2020ء سے اب تک فلسطین میں چھ سو سے زاید فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔، ان میں سے 58 غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں سے18 صحت یاب ہوگئے ہیں جب کہ 39 بدستور زیرعلاج ہیں۔