(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 107 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ لیے گئے تاہم تمام ٹیسٹوں کے نتائج منفی آئے ہیں۔
غزہ میں وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق غزہ میں کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے ، شہر میں مجموعی طورپر 7 ہزار 492 ٹیسٹ لیے گئے تھےجن میں سے 7 ہزار 472 کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ 20 کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ۔
وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ میں کورونا کا شکار ہونے والے 20 میں سے 16 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ چار مریض رفح گزرگاہ کے قریب قائم کردہ مرکزی قرنطینہ میں زیرعلاج ہیں۔
غزہ میں ہنگامی قرنطینہ مراکز میں احتیاطا 1562 فلسطینیوں کو رکھا گیا ہے۔ تاہم ان میں کرونا کی کوئی علامت سامنے نہیں آئی۔