(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں چوبیس گھنٹوں کےدوران 248 نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے جبکہ 4 افراد مہلک وائرس کے سبب جان کی بازی ہار گئے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں عالمی وباکورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنےمیں آرہا ہے جس کے باعث صحت کی ناکافی سہولیات کے سبب اسپتالوں میں سنگین صورتحال میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے کل 2017 ٹیسٹ کیئے گئے جن میں 248 نئے متاثرین کی تصدیق کی گئی اس طر ح غزہ میں متاثرین کی مجموعی طور پر 58،665 ہوگئی ہے جبکہ چار افراد جان کی بازی ہار گئے ، غزہ میں کورونا وائرس سے جان بحق ہونےو الوں کی تعداد 572ہوگئی ہے ۔