(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین کا صہیونی تباہ کاریوں کے باعث محصور علاقہ غزہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے ہاتھوں اب تک 371 لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2723 لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج کے بعد کورونا وائرس کے باعث 15اموات ہوئیں جبکہ 708 افراد میں کورونا کی تصدیق کر دی گئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 990 افرادصحت یاب ہوئے ہیں جبکہ وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 40575 ہوگئی ہے۔
غزہ کی پٹی میں عالمی وباکورو ناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعدادمجموعی طور پر 9879 تک پہنچ گئی ہےجس کے بعدغزہ میں وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق اب تک کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 30324 ہے جبکہ کورونا کے باعث ہونے والی اموات کے مطابق اب تک 371 لوگ لقمہ اجل بنے ہیں ۔