(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزارت صحت کےترجمان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے غزہ پہنچے والوں میں دو مزید افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد غزہ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 70 ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے غزہ میں دو نئے کورونا متاثرین کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک سے مصر کے راستے غزہ آنے والے میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے ، گزشتہ روز بھی بیرون ملک سے آنے والے 5 افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی تھی ۔
انھوں نےبتایا کہ غزہ میں اب تک مہک وائرس سے مارچ کے مہینے میں ایک معمر مریضہ انتقال کرگئی ہےتاہم ابھی تک اس مرض سے 18 صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 47 متاثرین قرنطینہ میں زیر علاج ہیں ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں عالمی وباء کورونا کے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 577 ہوگئی ہے۔