(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی ٹھیکیدار یونین کے سربراہ کہا کہ غزہ میں عالمی وباء کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے ایک سو آکسیجن ڈیوائسز تیار کرنے اور وزارت صحت کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کی ٹھیکیدار یونین کے سربراہ اسامہ کحیل نے بتایا کہ کورونا وباء سے نمٹنے میں وزارت صحت کی مدد کے لیے غزہ کے کاروباری حضرات نے مصنوعی آکسیجن کی 100 ڈیوائسز تیار کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کی طرف سے غزہ میں مصنوعی آکسیجن ڈیوائسز کی تیاری کے چار مقامی کمپنیوں سے بات چیت کی ہے۔ اس حوالے سے فلسطینی وزارت صحت کے حکام سے بھی بات کی گئی اور بہترین معیار کی آکسیجن ڈیوائسز کی تیاری کے لیے درکار رقم فراہم کی جائےگی۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں اب تک کرونا کے 12 مریض سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے بیشتر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔