(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورنا وائرس سے متاثرہونے کے شبے میں قرنطینہ کے 21 دن کا عرصہ پورا ہونے اور بیماری سے بالکل محفوظ ہونے کی تصدیق کے بعد 6 سو سے زائد فلسطینیوں کو گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔
فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا ہے کہ غزہ میں کورونا وائرس کے شبے میں قرنطینہ کیے گئے فلسطینیوں میں سے 632 کو کورونا سے محفوظ قرار دینے کے بعد گزشتہ روز گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی وباء سے غزہ شہر معمولی متاثر ہوا لیکن بروقت حکومتی اقدامات سے صورتحال بہت بہتر ہوگئی ہے ، انھوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات پرعمل درآمد یقینی بنائیں، ماسک کا ستعمال کریں اور سماجی دوری کے اصول پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
واضح رہے کہ غزہ میں کورونا وائس سے متاثرین کی کل مریضوں کی تعداد 12 بتائی جاتی ہےدوسری جانب غزہ انتظامیہ نے لاک ڈاؤن نہیں کیا مگر شہریوں کو مساجد میں با جماعت نماز کی ادائی اور جمعہ سے روک دیا ہے۔