• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں صہیونی فوج کا وحشیانہ حملہ: 28 شہید

صہیونی فوج کی رات کو کارروائی سے 28 فلسطینی شہید اور 77 زخمی ہو گئے۔

جمعرات 20-11-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں صہیونی فوج کا وحشیانہ حملہ: 28 شہید
0
SHARES
8
VIEWS

غزہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

قابض اسرائیل کی فو ج حماس اور قابض اسرائیل کے درمیان سنہ 10 اکتوبر کو نافذ ہونے والے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غزہ کی پٹی میں وحشیانہ بمباری، فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم اٹھائیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ کے مختلف ہسپتالوں میں موجود طبی ذرائع نے تصدیق کی کہ بدھ کی صبح سے غزہ شہر اور خانیونس میں قابض فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں 28 فلسطینی شہری شہید ہوئے جن میں 17 معصوم بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔

اسی دوران وزارت صحت غزہ نے بھی بتایا کہ تازہ صیہونی جارحیت کے نتیجے میں 25 شہری شہید اور 77 زخمی ہوئے ہیں۔

ہمارے نامہ نگار نے رپورٹ کیا کہ بدھ کی شام خانیونس کے مغربی علاقے میں مہاجرین کے خیموں پر قابض اسرائیلی بمباری کے باعث 9 شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

نامہ نگار کے مطابق شہداء توفیق حیدر توفیق حماد، ابراہیم علی ابو جاسر، ربا عبداللہ ابو العلا، ناہض ابو شہلا، فادی ابو مصطفی شامل ہیں۔

ہمارے نامہ نگار نے مزید بتایا کہ نوجوان محمد سفیان محمد النجار خانیونس کے جنوبی علاقے قیزان النجار میں قابض فوج کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہید ہوا۔

اسی طرح شہری مؤمن بلبل بھی خان یونس میں گولیاں مارکر شہید کردیاگیا جبکہ متعدد افراد جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے زخمی ہوئے جب قابض اسرائیل نے شجاعیہ محلے مشرقی غزہ پر توپ خانے سے گولہ باری کی۔

ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی شام خانیونس کے مغربی حصے پر ایک اور اسرائیلی حملے میں دو معصوم بچے شہید اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔

شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے تصدیق کی کہ عسقولا چوک، مشرقی الزيتون ، غزہ میں اوقاف کی ایک عمارت پر صیہونی حملے کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک بچی سمیت 5 شہری شہید ہوئے۔

بصل نے مزید بتایا کہ خانیونس کے مغربی علاقے میں ’نادی الوکالہ‘ کے اندر شہریوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ مشرقی غزہ صلاح الدین اسٹریٹ پر شجاعیہ چوک میں ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔

قابض اسرائیلی فوج سات اکتوبر سنہ 2023 سے غزہ کی پٹی میں منظم نسل کشی کی وحشی مہم جاری رکھے ہوئے ہے جس میں قتل عام، بھوک، تباہی، جبری بے دخلی اور پورے فلسطینی معاشرے کو مٹانے کی کوشش شامل ہے۔ یہ سب کچھ عالمی اپیلوں اور عالمی عدالتِ انصاف کے واضح احکامات کو مکمل طور پر نظرانداز کرتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس صیہونی نسل کشی کے نتیجے میں اب تک دو لاکھ 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔ اس کے علاوہ نو ہزار سے زیادہ افراد تاحال لاپتا ہیں، سینکڑوں ہزار بے گھر ہیں اور قابض اسرائیلی محاصرے سے جنم لینے والی قحط نے بے شمار جانیں نگل لی ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ جبکہ پورے غزہ میں تباہی کا دائرہ مسلسل پھیل رہا ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.