(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نےغزہ کے تباہ حال فلسطینیوں کے ٹوٹے مکانوں پر بھی بم گرادیے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ شب مقبوضہ فلسطینی محصور علاقہ غزہ میں ہونے والی صہیونی بمباری کی تباہکاریوں کے نتیجے میں وسطی غزہ کی پٹی میں مشرقی المغازی کیمپ میں بے بس فلسطینیوں کے ٹوٹے پھوٹے آشیانوں کے تنکے ایک مرتبہ پھر بکھر گئے۔
صہیونی توپوں کی گولہ باری کے نتیجے میں مذاحمت کاروں کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی آڑ میں غاصب فوج نے متعدد بے گناہ اور مجبور فلسطینی خاندانوں کو بے گھر کر دیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ شب قابض صہیونی فوج نے جنگی جنون میں مشرقی خان یونس اور شمالی غزہ کے مقام جبالیا سمیت المغازی کے علاقوں میں شدید بمباری کی جبکہ پر تشدد کارروائی کے دوران متعدد بے گناہ افراد کو حراست میںلے لیا ہے۔