(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین کےشہر غزہ میں "حق واپسی مارچ” کے شرکاء پر صیہونی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے دوبچے شہید 70 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کےمحصور شہرغزہ میں 73 ویں ہفتے سے جاری "حق واپسی مارچ” کے شرکاء پرصیہونی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے 16 سالہ "علی سامی الاشقار” سمیت 2 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں, زخمی ہونے والوں میں خواتین ،بچوں، صحافیوں اور امدادی کارکنان شامل ہیں۔
فلسطین کے ہزاروں افراد تیس مارچ 2018 سے ہرجمعہ کو مقبوضہ فلسطین کے شہرغزہ میں اسرائیلی سرحد کے ساتھ غزہ کے غیرقانونی محاصرے اوراسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاج کرتے ہیں، ہر ہفتے اس احتجامی ریلی پراسرائیلی فوج کی جانب سے وحشیانہ فائرنگ کی جاتی ہے جس سے متعدد افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوجاتے ہیں،
مارچ 2018 سے جاری اس احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 320 فلسطینی شہید اور 32 ہزار سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے سینکڑوں زندگی بھر کی معذوری کا شکار ہوگئے ہیں ۔
واضح رہے کہ غاصب صیہونی ریاست نے غزہ شہر کا گزشتہ 13 سالوں سے غیر قانونی محاصرہ کررکھا ہے جس کے باعث وہاں بنیادی اشیا کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا، ادویات اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔