(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی تباہ کاریوں کے شکار معصوم فلسطینی بچوں کے غیر محفوظ مستقبل کو روشن کر نے کے لیے کمر بستہ فلسطینی لڑکی رضاکارانہ طور پر بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر نے میں کوشاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطینی میں قابض صہیونی حکام کی بر بریت کے باعث محصور علاقہ غزہ کی پٹی جو کہ بیرونی دنیا سے تقریبا کٹا ہوا علاقہ ہے میں خان یونس سے تعلق رکھنے والی فلسطینی گریجویٹ علاالاستال جو اپنے گھر میں علاقے کے ان خواہش مند غریب والدین کے بچوں کو رضاکارانہ طور پر مفت تعلیم دیتی ہے جو اسکو ل کا خرچ برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے اور یہ فلسطینی لڑکی ان بچوں کو بھی تعلیم دیتی ہے جو بچے صہیونی بمباری اور تباہکاریوں کا شکار ہوکریاتو معذورہوگئےہیں یا پھر یتیم ہوکر گلیوں محلوں میں آوارہ گردی کر تے ہوئے لاوارثی کی زندگی گزار رہے ہیں۔