(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کے سرحدی علاقے رفح اور شمالی علاقے میں پانچ ،پانچ سو بستروں پر مشتمل قرنطینہ سینٹر قائم کرنے پرکام شروع کردیا گیا ہے۔
غزہ میں وزارت صحت کے ڈائریکٹر مہند عمر نے بتایا ہے کہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے واقعات میں تیزی سے ہونےو الے اضافے کے پیش نظر غزہ کے سرحدی علاقے رفح میں 20 ہزار مربع میٹر کی جگہ پر ایک قرنطینہ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،
مہند عمر نے بتایا کہ غزہ میں حکومتی کمیٹی، بلدیہ، ساحلی واٹر کمیٹی، بجلی سپلائی کمیٹی اور دیگر اداروں کے اشترک سے سرحدی علاقے رفح میں پانچ سوبستروں پرمشتمل قرنطینہ سینٹر کی تیاری جاری ہے جبکہ مشرقی غزہ میں بھی ایک قرنطینہ سینٹر قائم کیاجارہاہے جہاں پانچ سو متاثرین کی گنجائش رکھی جائے گی ، انھوں نےبتایا کہ ابھی تک غزہ میں کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے تاہم یہ انتظامات پیشگی تدابیر کے طورپرکیئے جارہے ہیں جو آئندہ دس روز میں مکمل ہوجائیں گے ۔