غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز فلسطینیوں کی ایک پُرامن احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوج نے اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوگئے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی مشرقی سرحد پر احتجاجی مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجےمیں درجنوں افراد بے ہوش ہوگئے۔
غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کی پُرامن ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہوگئے۔ ان میں سےایک شہید کی عمر 29 اور دوسرے کی 18 سال بیان کی جاتی ہے۔ فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے 66 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ میں فلسطینی امدادی کارکنوں، ہلال احمر کے رضاکاروں اور صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا۔