• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 15 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں اسرائیلی گولہ باری؛ فلسطینی خاتون شہید

مقامی علاقے میں خوف و ہراس، شہریوں کی جان و مال کو شدید خطرہ۔

ہفتہ 15-11-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں اسرائیلی گولہ باری؛ فلسطینی خاتون شہید
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

آج جمعہ کے روز قابض اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی خاتون شہید ہوگئیں، جبکہ قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شمالی اور جنوبی غزہ پر متعدد وحشیانہ فضائی حملے کیے۔ اسی دوران وسطی غزہ میں شدید فائرنگ کی گئی، جس سے فائر بندی کے مسلسل جارحانہ کارروائی جاری ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق میساء جابر العطار نامی خاتون کو ایک اسرائیلی ڈرون نے العطاطرہ کے علاقے میں شمال مغربی غزہ میں نشانہ بنا کر شہید کیا۔

ادھر مقامی ذرائع نے بتایا کہ خان یونس کے جنوب مشرقی علاقے میں قابض اسرائیل کے طیاروں نے فضائی حملے کیے۔

اسی طرح شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیا کے مشرق میں یلو لائن کے اندر قابض افواج نے بھاری گولہ باری کی۔

مقامی میڈیا اداروں کے مطابق قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شہرِ غزہ کے شمال مغربی حصے پر دو مزید فضائی حملے بھی کیے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ قابض اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے خان یونس کے جنوب مشرقی علاقے، دَیر البلح کے جنوب مشرق اور وسطی غزہ میں اندھا دھند فائرنگ کی۔

گذشتہ روز جمعرات کو غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ سنہ اکتوبر 2023 سے جاری قابض اسرائیل کی نسل کشی میں شہداء کی مجموعی تعداد بڑھ کر 69 ہزار 187 ہو گئی ہے، جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار 703 زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت نے یہ بھی واضح کیا کہ اب بھی متعدد شہداء کے جسد خاکی تباہ شدہ گھروں کے ملبے تلے اور کھلے راستوں میں موجود ہیں، جہاں ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں قابض اسرائیل کی مسلسل گولہ باری کے باعث رسائی حاصل نہیں کر پا رہیں۔

انسانی جانوں کے اس عظیم نقصان کے ساتھ ساتھ قابض اسرائیل کی امریکہ کی پشت پناہی سے جاری اس دو سالہ نسل کشی کی جنگ نے غزہ کی شہری بنیادی ڈھانچے کا 90 فیصد حصہ ملبے میں بدل دیا ہے، جبکہ ابتدائی تخمینہ کے مطابق تباہی کا مالی نقصان 70 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.