• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی جاری: شہداء کی تعداد 48,397 تک پہنچ گئی

گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 9 شہداء (4 شہداء کو ملبے سے نکالا گیا اور 5 نئے شہداء) اور 21 زخمی غزہ کے تباہ شدہ مختلف اسپتالوں میں پہنچے

منگل 04-03-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی جاری: شہداء کی تعداد 48,397 تک پہنچ گئی
0
SHARES
21
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی سات اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری نسل کشی کی جنگ میں شہداء کی تعداد بڑھ کر 48,397 ہو گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 111,824 تک پہنچ چکی ہے۔ 

وزارت صحت کی جانب سے جاری اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 9 شہداء (4 شہداء کو ملبے سے نکالا گیا اور 5 نئے شہداء) اور 21 زخمی غزہ کے تباہ شدہ مختلف اسپتالوں میں پہنچے۔

وزارت نے مزید نشاندہی کی کہ متعدد شہداء اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں یا سڑکوں پر پڑے ہیں، لیکن امدادی ٹیمیں اور سول ڈیفنس اہلکار شدید حملوں کے باعث ان تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔

اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں

حکومتی میڈیا آفس کے ڈائریکٹر جنرل، اسماعیل  الثوابتہ نے بتایا کہ 19 جنوری 2025 کو غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے بعد، اور اس کے پہلے مرحلے کے ہفتے کی شام اختتام تک، اسرائیلی فوج نے 900 سے زائد بار معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں۔

آج صبح بھی غاصب صیہونی افواج کی غزہ پر دہشتگردی جاری رہی صیہونی دشمن نے رفح کے وسطی علاقے میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں  سے دو فلسطینی شہید ہو گئے، جبکہ خان یونس کے شمال مغربی علاقے المواصی میں اسرائیلی بمباری اور گولیوں کی بوچھاڑ سے 3 افراد زخمی ہوئے۔

Tags: اسرائیلیشہیدصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.