(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رات گئے صیہونی فوج نےغزہ میں بمباری سے ایک فلسطینی شہید ہوا، متعدد زخمی ہوگئے جبکہ درجنوں عمارات تباہ ہوگئیں۔
تفصیلات کےمطابق صیہونی فوج نے رات گئے غزہ کے مختلف علاقوں میں ایک درجن سے زائد مقامات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی کے شہید ہونے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے سرحدی علاقوں سے اسرئیل میں تین راکٹ فائر کئے گئے جس کے جواب میں اسرائیلی فضائیہ نے مزاحمتی تحریک حماس کے متعدد ٹھکانوں اور چوکیوں کونشانہ بنایا ۔
دوسری جانب غزہ میں ایک سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں اور زرعی اراضی پر درجنوں فضائی حملے کیے۔ اس کے نتیجے میں کم و بیش 20 شہری زخمی ہوئے اور درجنوں عمارات کو نقصان پہنچا۔اس سے قبل اسرائیلی پولیس نے جمعے کی شب ایک اعلان میں بتایا تھا کہ غزہ پٹی سے دس "راکٹ” داغے گئے۔ ان میں ایک راکٹ جنوبی اسرائیل میں ایک گھر پر گرا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق "آئرن ٹومب” دفاعی نظام نے ان تمام راکٹوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔یاد رہے کہ یہ مسلسل دوسری رات تھی جب غزہ پٹی سے اسرائیلی اراضی پر راکٹ داغے گئے۔ اس سے قبل آخری راکٹ حملہ 12 ستمبر کو ہوا تھا۔