• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ میں آتشزدگی: حماس کا متاثرین کیلئے تین لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

ہفتہ 07-03-2020
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں آتشزدگی: حماس کا متاثرین کیلئے تین لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسماعیل ھنیہ نے آتشزدگی کے واقع میں شہید ہونے اور زخمی ہونے والوں کے گھرانے سے دلی تعزیت اور ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امداد  فلسطینی عوام کی قربانیوں کا صلہ ہرگز نہیں ہے ،حماس غزہ کے عوام کی گزشتہ 13 سالو سے قابض صیہونی دشمن کے ہاتھوں جاری بحری، بری اور فضائی ناکہ بندی کے خلاف اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

غزہ کے وسطی علاقے النصیرات پناہ گزین کیمپ میں قائم بازار میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کے سانحے پر  افسوس کا اظہار کیا ، اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے

متاثرین کی بحالی  اور شہداء کے اہل خانہ کے لیے فوری طورپر تین لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امداد فلسطینی باشندوں کی قربانیوں کا صلہ کسی صورت بھی نہیں ہوسکتا ہے لیکن یہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کی معاونت کا ذریعہ ضرور بن سکتاہے ۔

واضح رہے کہ جمعرات کی شام وسطیٰ غزہ کے علاقے النصیرات پناہ گزین کیمپ کے بازار میں ایک بیکری میں گیس سلنڈر کے پھٹنے سے آگ ایک آئل ٹینکر میں لگی ٹینکر میں لگنے والی آگ کے بعد ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے آگ پورے بازار میں پھیل گئی جس نے کئی گاڑیوں اور دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتش زدگی سے متعدد ہوٹل، سبزیوں کی دکانیں،  ایک جیولری کی دکان سمیت 10 دکانیں، 8 گاڑیاں اور دیگر املاک تباہ ہوگئیں،  آگ کے نتیجے میں 10 شہری جاں بحق اور کم سے کم ساٹھ جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔

Tags: اسماعیل ھنیہالنصیرات پناہ گزین کیمپحماسغزہ میں آتشزدگیفلسطینی شہید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.