(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اونرواکے مستعفی ہونے والے ہائی کمشنر کرینپول پر بدعنوانی اور نا مناسب برتائو کا الزام عاید کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کےترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے ایک بیان میں کہا کہ تنظیم کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے سوئٹرز لینڈ سے تعلق رکھنے والے فلپ لازا رینی کو مقبوضہ بیت المقدس ، غزہ سمیت فلسطین کے دوسرے شہروں اور بیرون ملک مقیم لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والا اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’اونروا’ کے سربراہ بییر کرینپول کے استعفے کے بعد سوئٹرزلینڈ کے فلپ لازا رینی کو غزہ میں "اونروا”نیا ہائی کمشنر مقرر کردیا ہے۔
غزہ میں متعین مستعفی ہونے والے ہائی کمشنر کرینپول پر بدعنوانی اور نا مناسب برتائو کا الزام عاید کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے عہدہ چھوڑ نے کا اعلان کیا تھا۔