(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)قابض فوجیوں نے غزہ کے سرحدی علاقے میں دو فلسطینیوں پرتوپ کے گولے داغے جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا، صیہونی فوج نےشہید اور زخمی کی مدد کو آنے والوں پر بھی فائرنگ کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج نے گزشتہ روز علی الصباح غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں عبسان کے مقام پر دو فلسطینیوں پرتوپ کے گولے داغےجس کے نتیجے میں ایک فلسطینی موقع پر شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ، زخمیوں کی مدد کو آنے والے دیگر فلسطینیوں کوقابض فوجیوں نے گولیوں کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کیا جبکہ شہید فلسطینی کی
لاش کی فوجی بلڈوزر کی مدد سے بے حرمتی بھی کی۔
اسرائیل کے ایک عبرانی ٹی وی چینل کا قابض فوج کے حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے سرحدی علاقے میں دونوں فلسطینیوں کو اس وقت نشانہ بنایا جبب وہ اسرائیلی فوچی چوکی کو تباہ کرنے کیلئے بم نصب کررہے تھے ، سیکیورٹی کیمراز میں کارروائی کا علم ہونے کے فوری بعد دونوں افراد کو نشانہ بنایاگیا ۔
فلسطینی وزارت صحت نے تین فلسطینیوں کے زخمی ہونے اور ایک ہے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے جنہیں علاج کے لیے غزہ میں یورپی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اس واقعے کی ایک فوٹیج بھی وائرل ہوئی ہے جس میں صہیونیوں فوجیوں کو فلسطینی نوجوانوں پر وحشیانہ طریقے سے حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔