(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے فلسطینیوں کی جانب سے اپنے حق کیلئے نکالی جانے والی حق واپسی مارچ پر ایک بار پھر وحشیانہ فائرنگ کی جس کے نیتجے میں پانچ فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں ۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ تیرا سالوں سے اسرائیلی غیر قانونی محاصرے کا شکار شہر غزہ میں گزشتہ روز فلسطینیوں کے 84ویں حق واپسی مارچ کو غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی زخمی ہو گئے۔
غاصب صیہونی فوجیوں نے نہتے فلسطینوں کے خلاف زہریلی گیس کا بھی استعمال کیا جس سے سیکڑوں افراد دم گھٹنے سے بے ہوش ہوئے ۔ف
واضح رہے کہ فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے ہر جمعہ کو "حق واپسی مارچ "کرتے ہیں جس میں ہزاروں افراد غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اور غزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے، حق واپسی مارچ میں اب تک 330 فلسطینی شہید اور 32 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں 54 بچے اور 6 خواتین بھی شامل ہیں۔غاصب اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وہاں بنیادی اشیا کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا، ادویات اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔