(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے آج صبح غزہ کے سرحدی علاقے میں محدود پیمانے پر دراندازی کرتے ہوئے فلسطینیوں کی زرعی زمین کو ہیوی مشینری کے ذریعے ہموارکردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوج آج صبح مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے سرحدی علاقے رفح گذرمیں سرحدی باڑ عبور کرکے داخل ہوئی اور فلسطینی کاشتکاروں کی زرعی زمین کو ہیوی مشینری کے ذریعے ہموار کردیا ۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے سرحدی علاقے میں گھس کر فلسطینیوں کے کھیتوں اور باغوں کو تباہ کرنا اور سرحدی علاقے میں نہتے فلسطینیوں کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنانا معمول کی بات ہوگئی ہے ۔