(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 20 لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل محصور شہر میں صر ف 8 ہزار 5 سو افراد ایسے ہیں جن کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جاسکی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں اسرائیل کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں پر عالمی سطح پر سخت تنقید کے بعد محدود مقدار میں کورونا وائرس کی ویکسین فراہم کی گئی ہیں تاہم فراہم کردہ خوراکیں شہر کی کثیر آبادی کیلئے ناکافی ہیں ، 20 لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل آبادی والے شہر میں ا ب تک صرف ساڑھے آٹھ ہزار افراد کو کورونا سے بچاو کی ویکسین فراہم کی گئی ہے ۔
دوسری جانب فلسطینیوں میں دنیا کے مختلف ممالک سے کورونا ویکسین کے سائڈ افیکٹ کی خبروں سے ایک خوف پیدا ہوا ہے بہت سے لوگ کورونا وائرس کی ویکسین لگانے سے خوفزدہ ہیں ، غزہ میں گلوبل سائیٹیفک اینڈ ہلتھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ماجد ظاہر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین بالکل محفوظ ہے ۔