(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کو روکنے کیلئے سات ہفتوں کے سخت لاک ڈاؤن کے عمدہ نتائج حاصل ہوئے ہیں اب کرفیوں میں نرمی لائی جائےگی۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے آج بروز ہفتہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ شہر میں عالمی وبا کورونا وائرس کےپھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہفتہ اور اتوار کو نافذکردہ مکمل کرفیوں نے بہترین نتائج ملے ہیں اور کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز میں نمایا کمی دیکھنےمیں آئی ہے ۔
انھوں نے بتایاکہ کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کے باعث ہفتے اور اتوار کے روز فافذکردہ کرفیو میں نرمی کرنے پر غور کیا جارہا ہے تاہم احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے پر سختی سے عمل کرایا جائے گا ، عوامی مقامات پر فیس ماسک کا استعمال لازمی ہے جبکہ سماجی رابطوں میں مقررہ فاصلہ بھی ضروری ہے ، انھوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ احتیاطی تدابیر کو اختیار کرکے ہی اس وبا سے بچا جاسکتا ہے اس لئے اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں کی زندگیوں کو بھی محفوظ بنائیں ۔