(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کے حکام نے فلسطینی وزیر صحت کی جانب سے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریض کے دوبارہ اس بیماری کے شکار ہونے کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں وزارت صحت کے حکام نے رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کی خاتون وزیر صحت می کیلہ کے بیان جس میں انھوں نے غزہ کے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کے دوبارہ اس مرض میں مبتلا ہونے کی بات کی تھی اس بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اس حوالے سے خاتون وزیر کا بیان بے بنیاد ہے۔
غزہ میں حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال غزہ میں کرونا کا کوئی نیا کی سامنے نہیں آیا۔ کرنا کے 17 میں سے 12 مریض صحت یاب ہونےکے بعد گھروں کو جا چکے ہیں جب کہ 5 کا علاج جاری ہے۔