• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 8 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ: اسرائیلی فوجیوں کی باقی لاشوں کی حوالگی کے لیے کوششیں جاری

انسانی اصولوں کے تحت باقی لاشوں کی واپسی کے لیے رابطے برقرار ہیں

ہفتہ 08-11-2025
in حماس, خاص خبریں, غزہ
0
غزہ: اسرائیلی فوجیوں کی باقی لاشوں کی حوالگی کے لیے کوششیں جاری
0
SHARES
0
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ تحریک کی متعلقہ کمیٹیاں قابض اسرائیلی فوجیوں کی باقی لاشوں کی حوالگی کے حوالے سے تبادلے کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں، اگرچہ یہ مرحلہ نہایت پیچیدگیوں اور رکاوٹوں سے دوچار ہے۔

اپنے ایک سابقہ بیان میں حازم قاسم نے وضاحت کی کہ القسام بریگیڈز اس معاملے میں نہایت حساس سکیورٹی آپریشنز کر رہی ہیں جن کے دوران متعدد مقامات پر قابض اسرائیلی افواج نے انہیں نشانہ بنایا۔ اس صورت حال نے مجاہدین کو مجبور کیا کہ وہ اپنی کارروائیوں کو خفیہ رکھیں اور شہداء کی لاشوں کے نکالنے کے عمل کو مخصوص طریقے سے انجام دیں، جس کی تفصیلات بعد میں سامنے آئیں۔

حماس کے ترجمان نے مزید بتایا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد سے حماس اور قابض صہیونی ریاست کے درمیان ایک وسیع خفیہ جنگ جاری ہے۔ اس آپریشن میں دی جانے والی غیر متوقع ضرب نے قابض اسرائیلی فوج کو ہلا کر رکھ دیا اور اس کے بعد القسام بریگیڈز نے قابض اسرائیلی فوجیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر کے انہیں دشمن کی پہنچ سے دور رکھا، یہاں تک کہ قابض فوج کے بیشتر علاقوں میں داخل ہونے کے باوجود وہ کسی ایک قیدی تک پہنچنے میں ناکام رہی۔

انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیل نے گذشتہ دو برسوں کے دوران اسیران کی ممکنہ جگہوں کی نشاندہی کے لیے مسلسل کوششیں کیں لیکن تمام تر جدید ٹیکنالوجی اور جاسوسی ذرائع کے باوجود وہ کوئی کامیابی حاصل نہ کر سکا۔

حازم قاسم نے واضح کیا کہ حماس قابض اسرائیلی فوجیوں کی لاشوں کے ساتھ بین الاقوامی قوانین کے مطابق سلوک کر رہی ہے، برخلاف قابض اسرائیلی ریاست کے جو فلسطینی شہداء کی میتوں کے ساتھ تمام انسانی اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتی ہے۔

انہوں نے قابض فوج پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مشرقی علاقوں میں قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے حالیہ بمباری اور دھماکوں کے نتیجے میں فائر بندی کے بعد سے اب تک 258 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

قاسم نے مزید کہا کہ قابض اسرائیلی ریاست کی جانب سے غزہ پر مسلط کی گئی بھوک کی جنگ، گذرگاہوں کی بندش اور امدادی قافلوں کو روکنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے مہیا کردہ جاسوسی ڈرونز کی مدد کے باوجود قابض اسرائیل اپنی انٹیلی جنس ناکامی کو دور نہ کر سکا۔

آخر میں حازم قاسم نے القسام بریگیڈز کے "عقلمند سکیورٹی نظام” کو خراج تحسین پیش کیا جس نے قابض اسرائیلی انٹیلی جنس کی تمام کوششوں کو ناکام بنایا اور واضح کیا کہ قابض اسرائیلی فوجیوں کی رہائی صرف تبادلے کے معاہدوں کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

فائر بندی کے تحت القسام بریگیڈز نے اب تک 20 قابض اسرائیلی فوجیوں کو زندہ حالت میں اور 22 لاشوں کو حوالے کیا ہے جبکہ تل ابیب نے پہلے اعتراف کیا تھا کہ ان میں سے ایک لاش اس کے کسی قیدی سے مطابقت نہیں رکھتی۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.