(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) النصیرات پناہ گزین کیمپ میں لگنے والی خوف ناک آگ کے نتیجے متعدد فلسطینی جھلس کر شدید زخمی ہوئے تھے جن میں سے بعض کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کےمطابق مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں 5 مارچ کی شام النصیرات پناہ گزین کیمپ کے بازارمیں لگنے والی خوف ناک آتشزدگی کے نتیجے میں جھلس کر زخمی ہونے والا 66 سالہ ماجد ابو یوسف دم توڑ گیا جس کے بعد اس سانحے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ وسطی غزہ میں النصیرات پناہ گزین کیمپ کے بازار میں ایک بیکری میں گیس سلنڈر پھٹنے سے لگنے والی والی آگ کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید اور 58 زخمی ہوگئے تھے، زخمی ہونے والے 18 افراد کی حالت تشویشانک بیان کی جاتی ہے۔