(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین اتھارٹی کی طرف سے پانچ مارچ کو فلسطینی علاقوں میں کورونا کے خطرات کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کی تھی، فلسطینی علاقوں میں رام اللہ اتھارٹی کی جانب سے عائد کردہ ہنگامی حالت اب تیسرے ماہ میں داخل ہوگئی ہے۔
مقبوضہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے غرب اردن میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے پیش نظر ہنگامی حالات میں مزید ایک ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اتوار کے روز ہونے والے اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے فلسطینی صدر محمود عباس کے سامنے ہنگامی حالت میں توسیع کی سفارش کی تھی جس کی منظوری کے بعد پانچ مئی 2020ء سے غرب اردن کے علاقوں میں ہنگامی حالت میں مزید 30 دن کی توسیع کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے پانچ مارچ کو فلسطینی علاقوں میں کوروونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کی گئی تھی۔تاہم مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کے اب تک کل 532 کیسز سامنے آئے ہیں۔