(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی نمائندہ کا کہنا ہے کہ غرب اردن پر اسرائیلی عملداری سنگین غلطی ہوگی۔
اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی نمائدہ اور چلی کی سابق صدر میشل بلیچے کا کہنا ہے کہ غرب اردن پر اسرائیل کی عملداری سنگین غلطی ہوگی جو خطے میں تشدد اور قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بنے گی ۔