(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی حکومت کا کہنا ہے کہ غرب اردن پر صیہونی حکومت کی حوصلہ افزائی اور حمایت کرنے کے جرم میں امریکا پر مقدمہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ صیہونی حکومت کے ساتھ ساتھ امریکا بھی فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کے جرم کا جوابدہ ہو۔
فلسطینی وزیر انصاف ڈاکٹر محمد الشالدہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی مغربی کنارے میں فلسطینی اراضی کو الحاق کرنے کے اسرائیل کے منصوبوں کی حمایت کرنے کے لئے امریکہ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے "ہم قانونی تقاضوں کو پورا کررہےہیں تاکہ امریکی حکومت اسرائیل کے ساتھ مل کر فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے میں جوابدہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں فلسطینی اراضی کو صیہونی ریاست کے ساتھ الحاق کرنے کے سازشی منصوبے کے لئے امریکی مدد انسانیت کے خلاف جرائم میں سے ایک ہے۔