• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غرب اردن پر اسرائیلی قبضہ امن عمل کو تباہ کردیگا، اردن

ہفتہ 20-06-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
غرب اردن پر اسرائیلی قبضہ امن عمل کو تباہ کردیگا، اردن
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ )    اردن کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ غرب اردن پر اسرائیلی خود مختاری کو روکنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل کا استعمال کریں گے ، اردن  دیگر مالک  سے مل کر امن کےحصول کے لیے حقیقی مذاکرات کی فضا ہموار کرنے کی کوشش کرے گا۔

فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے بعد اپنے جاری کردہ بیان میں اردن کے وزیرخارجہ ایمن الصفدی نے اسرائیل کو ایک بار خبردار کرتے ہوئےکہا ہے کہ غرب اردن پر اسرئیلی تسلط خطے  میں امن کو تباہ کردیگا ۔

انھوں نے کہا کہ عمان حکومت غرب اردن پر اسرائیلی خود مختاری کے قیام کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک  کے ساتھ مل کر امن کےحصول کے لیے حقیقی مذاکرات کی فضا ہموار کرنے کی کوشش کرے گی  تاکہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ اس کے پڑوس میں ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی مملکت قائم کی جاسکے۔

اردن نے تمام فلسطینی قوتوں پراپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا اور عالم اسلام اور عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے متفقہ موقف اور لائحہ عمل اختیار کریں۔

Tags: اردن کے وزیرخارجہایمن الصفدیصہیونی ریاستغرب اردنمحمود عباس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.