(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امکان ہے کہ امریکا غرب اردن کے پچاس فیصد سے زائد رقبے پر اسرائیل کی خود مختاری تسلیم کرے۔
اسرائیل کے عبرانی اخبار اسرائیل ٹو ڈے نے غرب اردن پر اسرائیلی عملداری کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی عہدیدار غرب اردن کے اسرائیل سےالحاق کے منصوبے پر 45 دنوں میں اپنا موقف جاری کرے گاجس میں اس بات کا امکان ہے کہ امریکا غرب اردن کے پچاس فی صد سے زاید رقبے پر اسرائیل کی خود مختاری تسلیم کرے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت نے یکم جولائی سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں کو بہ تدریج صہیونی ریاست کا حصہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی حکومت اور اس کے سینیر عہدیدار پہلے ہی فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کے باقاعدہ تسلط کی حمایت کرچکے ہیں۔