• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غرب اردن پر اسرائیلی خومختاری تمام امن منصوبوں کی موت ہے، وصفی قبہا

اتوار 17-05-2020
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
غرب اردن پر اسرائیلی خومختاری تمام امن منصوبوں کی موت ہے، وصفی قبہا
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے اہم عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات اور بات چیت پر زور دینے والے فلسطینی قوم کو بتائیں کہ صیہونی ریاست کے ساتھ مذاکرات کا کیا فائدہ ہوا ہے؟ صیہونی  دشمن نے ماضی میں فلسطینی قوم کو دھوکہ دیا اور آئندہ بھی وہ اسی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

فلسطین کے سابق وزیر برائے امور اسیران  اور اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر عہدیدار وصفی قبہا نے اپنے ایک انٹرویو میں قابض صیوہنی ریاست  کے غرب اردن ، وادی اردن اور بحر مردار کے علاقوں پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری  کے اعلانات پر سخت تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ  اسرائیل کا فلسطینی علاقوں پر قبضے کا اعلان صہیونی ریاست کے ساتھ امن مذاکرات کا ڈھونگ رچانے والوں کے لیے واضح اعلان ہے کہ ان کی تمام کوششیں بے کار ثابت ہوئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ فلسطینی علاقوں کا اسرائیل سے الحاق نام نہاد امن منصوبے کو قبر میں اتارنے کے مترادف سمجھا جائے گا انھوں نے کہا کہ غرب اردن پر اسرائیلی ریاس کا قبضہ مسجد ابراہیمی کو اپنی تحویل میں لینے اور مسلمانوں کو اس مقدس مقام سے محروم کرنے کی گھنائونی سازش ہے وہ تمام عناصر اور لیڈر جو اسرائیل کے ساتھ مذاکرات اور بات چیت پر زور دیتے رہے ہیں آج فلسطینی قوم کو بتائیں کہ ان کے مذاکرات کا کیا فایدہ ہوا ہے۔ اسرائیلی دشمن نے ماضی میں فلسطینی قوم کو دھوکہ دیا اور آئندہ بھی وہ اسی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ انہوں‌ نے کہا کہ فلسطینی علاقوں پر صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے کی توسیع کے عمل میں امریکا بھی برابرکا شریک مجرم ہے۔

Tags: صیہونی ریاستغرب اردنمقبوضہ فلسطینوصفی قبہا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.