• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غرب اردن میں فلسطینیوں کی ہر طرح کی تعمیرات پر پابندی عائد

پیر 24-02-2020
in خاص خبریں, رپورٹس, صیہونیزم, فلسطین
0
غرب اردن میں فلسطینیوں کی ہر طرح کی تعمیرات پر پابندی عائد
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غرب اردن کے سیکٹر ‘بی’ میں فلسطینیوں کو کسی قسم کی تعمیرات کی اجازت نہ  دی جائے ،  یہودی کالونیوں کے قریب فلسطینیوں کی تعمیرات سے یہودی کالونیوں کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 7 کی ایک رپورٹ  میں انکشاف کیا گیا ہے کہ  اسرائیلی وزیرد فاع نفتالی بینیٹ نے اوسلو معاہدے کے تحت غرب اردن کے سیکٹر’B’ میں فلسطینیوں  کو تعمیرات کے حاصل حق کو غضب کرتے ہوئے  مشیر قانون کو کو ہدایت کی ہے کہ  "سیکڑسی ” میں فلسطینیوں کی ہر طرح کی تعمیرات پر  مکمل طور پر پابندی عائد کی جائے اور اس کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے ۔

انکا کہنا ہے کہ غرب اردن کے سیکٹر ‘بی’ میں فلسطینیوں کو کسی قسم کی تعمیرات کی اجازت نہ دیں کیونکہ یہودی کالونیوں کے قریب تعمیرات کی اجازت دینے سے یہودی کالونیوں کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں ‘عیلی’ اور ‘شیلو’ یہودی کالونیوں کے قریب تعمیر کی گئی فلسطینی عمارتوں میں توسیع سے روک دیا گیا ہے۔ حالانکہ یہ علاقہ اوسلو سمجھوتے کے تحت انتظامی طورپر فلسطینی اتھارٹی کے کنٹرول میں ہے۔ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران غرب اردن کے سیکٹر بی میں فلسطینیوں کی طرف سے دھڑا دھڑ تعمیرات سامنے آئی ہیں اور یہ تعمیرات اس سیکٹر میں موجود یہودی کالونیوں کے لیے خطرہ ہیں۔خیال رہے کہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان سنہ 1994ء میں طے پائے معاہدے کے تحت غرب اردن کو تین سیکٹر’A، B اور C میں تقسیم کیا گیا تھا۔ سیکٹر اے غرب اردن کے 18 فی صد رقبے پرمشتمل ہے اور اس کا انتظامی کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کو دیا گیا تھا۔ سیکٹر B میں 21 فی صد اور  اور سیکٹر ‘C’ میں 61 فی صد رقبہ شامل کیا گیا ہے۔

Tags: اسرائیلی وزیرجنگاوسلو معاہدہسیکٹرسیغرب اردنفلسیطنی کی تعمیرات ؎نفتالی بینیٹوزیردفاع
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.